حریم شاہ کی پیرا سیلنگ کرتے ویڈیو وائرل 

Nov 14, 2021 | 22:34:PM
ٹک ٹاک سٹار، پرانی ویڈیو
کیپشن: حریم شاہ، پیرا سیلنگ،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی پیرا سیلنگ کرتے ہوئے پرانی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ شادی کے بعد ہنی مون منانے کیلئے ترکی میں گئی تھی جہاں سے وہ اپنے مداحوں کیلئے اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی تھیں،حریم شاہ کی پیراسیلنگ کرتے ہوئے پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ،ویڈیو کو سینکڑوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پیراسیلنگ جسے پیرا سینڈنگ اور پیرا کٹنگ بھی کہا جاتا ہے یہ ایک ایسا کھیل ہے جس میں انسان کو پیراشوٹ پہنا کر واٹر بوٹ کے ذریعے کھینچا جاتا ہے اور وہ ہوا میں سفر کرتا ہے۔زیادہ تر لوگ پیرا سیلنگ اور پیرا گلائیڈنگ کو ایک ہی سمجھتے ہیں لیکن یہ دو الگ الگ کھیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کتے پر حملہ آور مگرمچھ خاتون کی چپل سے ڈر گیا، ویڈیو وائرل