بھینس دودھ نہیں دے رہی ۔۔کسان نے مقدمہ درج کرانے  کی درخواست دیدی

Nov 14, 2021 | 20:22:PM
کسان مقدمہ
کیپشن: کسان مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مدھیہ پردیش میں ایک کسان دودھ نہ دینے پر اپنی بھینس کو لیکرتھانے پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کا ایک کسان اپنی بھینس کو لے کر پولیس اسٹیشن گیا اور شکایت کی کہ اس کی بھینس دودھ نہیں دے رہی ۔ اسے شبہ ہے کہ یہ جادو ٹونے کا اثر ہے۔

شکایت کنندہ کے مطابق گاؤں کے کچھ لوگوں نے ان کی بھینس پر  جادو ٹونا کیا ہے ۔۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے مطابق درخواست دینے کے تقریباً چار گھنٹے بعد کسان دوبارہ اپنی بھینس کے ساتھ تھانے پہنچا اور دوبارہ پولیس سے مدد مانگی۔

یہ بھی پڑھیں:80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم کہاں ہے؟ اہم خبر آگئی