ایران سمیت کئی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے ۔۔شدت 6.4ریکارڈ

Nov 14, 2021 | 19:46:PM
متعدد ممالک میں زلزلے
کیپشن: ایران سمیت متعدد علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایران سمیت متعدد ممالک زلزلے سے لرز اٹھےجس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی، قطر، بحرین اور سعودی عرب سمیت کئی علاقوں میں  زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کا مرکز ایران تھا زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طویل عمارتیں لرزنے لگیں۔

زلزلے  سے دبئی میڈیا سٹی اور دبئی اسپورٹس سٹی کی رہائشی عمارتیں لرز اٹھیں اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی ایران کے بندر عباس کے قریب زلزلے  سے متعدد مکان تباہ اور کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ایران کے زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق  پہلے زلزلے کی ابتدائی شدت 6.4 تھی جب کہ دوسرے زلزلے کی شدت 6.3 تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس میں نیا موڑ۔۔ملزم کی رہائی کا حکم