گاڑی نہ روکنے پر پولیس نے  3 دوستوں پر گولیاں برسا دیں۔۔ایک جاں بحق ۔2 زخمی

Nov 14, 2021 | 11:57:AM
کوٹ رادھا کشن،قصور،پولیس، فائرنگ
کیپشن:  پسٹل سے فائرنگ کی جارہی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے راجہ جنگ میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان  ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ایک بجے کے قریب کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں متا کے رہائشی نوجوان اصغر ، عبدالجبار اور رمضان جو آپے میں گہرے دوست تھے قصور میں کھانا کھانے کے لئے گئے ، کھانے کے بعد واپسی پر جب ان کی گاڑی راجہ جنگ بس سٹاپ کے قریب پہنچی تو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا، لواحقین کے مطابق کار تھوڑی دور رکنے پر پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے مبینہ طور پر گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 32 سالہ اصغر ہلاک ہوگیا جبکہ عبدالجبار  اور  رمضان زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کا مذاق۔۔خاتون کی خود کشی۔۔ معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا
   پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اعلیٰ احکام موقع پر پہنچ گے،  ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا، واقعے میں ملوث پانچوں پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور 4 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایس ایچ او فرار ہوگیا۔ڈی پی او قصور  کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:نشے میں دھت دلہابارات لے آیا۔۔دلہن نے پھر کیا کیا۔۔اہم خبر جانیے