راج کمار راؤ نے گرل فرینڈ کو منگنی کی انگوٹھی پہنا دی

Nov 14, 2021 | 11:48:AM
راج کمار رائو کی شادی کی تقریبات شروع
کیپشن: راج کمار رائو کی شادی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ پترالیکھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ پترالیکھا بالآخر رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں، جوڑے نے گزشتہ روز اپنی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

 منگنی کی تقریب کی تھیم سفید رکھی گئی تھی جس میں اس جوڑے سمیت تمام شرکاء نے سفید لباس پہنے تھے۔ راج کمار راؤ کی شادی کی تاریخ اور مقام  بھی سامنے آگیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راج کمار راؤ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے ہیں تو فوراََ اُن کی گرل فرینڈ بھی بیٹھ جاتی ہیں اور اداکار سے پوچھتی ہیں کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘ اس کے بعد یہ جوڑا ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتا اور پھر رومانوی ڈانس کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  ریاست راجستھان میں شادی کی روایتی تقریب  نومبر میں ہو گی ۔ ’اداکار کی شادی کے دعوت نامے تقسیم کئےجا رہے ہیں اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل۔۔ آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں آج جوڑ پڑیگا