پاکستان ٹائر برآمد کرنے والے دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)پاکستان ٹائر برآمد کرنے والے دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے، جبکہ امریکا اور برازیل پاکستانی ٹائرز کی بڑی منڈیاں بن کر سامنے آئے ہیں۔
صنعتی اعداد و شمار کے مطابق سروس لانگ مارچ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور کمپنی اپنی مجموعی پیداوار کا تقریباً 40 فیصد ٹی بی آر (Truck and Bus Radial) ٹائرز بیرون ملک برآمد کر رہی ہے۔
پاکستان میں ٹرک اور بس ٹائرز کی سالانہ طلب 17 لاکھ یونٹس تک پہنچ چکی ہے، جبکہ سروس لانگ مارچ نے مقامی مارکیٹ میں 58 فیصد شیئر حاصل کر لیا ہے، کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جولائی 2026 تک پیداواری صلاحیت کو 20 لاکھ ٹائرز سالانہ تک بڑھانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق ٹائر سیکٹر تیزی سے زرمبادلہ کمانے والے اہم صنعتی شعبے کے طور پر ابھر رہا ہے، جو ملکی برآمدات میں اضافہ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نئی پالیسی ! سولر سسٹم لگوانے والوں پر کڑی شرط عائد، صارفین پریشان