اسحاق ڈار کی انگلینڈ کی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر سے فون پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انگلینڈ کی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور علاقہ کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
فون پر گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کے علاقے میں امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں پر گفتگو کی۔
اسلام آباد مین فارن آفس کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نےسفارتی رابطوں کے تسلسل پر اتفاق کیا۔ برٹش وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہ ا۔ انہوں نے پرامن روابط کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کو ترجیح دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاقائی سیکیورٹی اور عالمی تجارت پر صورتحال کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق رائے پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں عید الاضحیٰ کی چھٹیاں کب سے شروع ہوں گی؟ تاریخ سامنے آگئی