منشیات فروش پنکی کیس میں غفلت کی اطلاعات پر ڈی آئی جی کا نوٹس، آڈٹ کاحکم

May 14, 2026 | 19:12:PM
منشیات فروش پنکی کیس میں غفلت کی اطلاعات پر ڈی آئی جی کا نوٹس، آڈٹ کاحکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک )بدنام زمانہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی سی آر او کو کیس کا آڈٹ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، آڈٹ کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمہ کے دونوں بھائیوں ناصر اور ریاض کے خلاف منشیات کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ناصر کے خلاف 2020 میں تھانہ اقبال ٹاؤن جبکہ ریاض کے خلاف 2022 میں تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں انمول عرف پنکی بھی نامزد ملزمہ ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ دونوں مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جا چکے ہیں جبکہ ملزمہ کے دونوں بھائیوں کے خلاف ٹرائل بھی مکمل ہو چکا ہے، تاہم انمول عرف پنکی کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالتوں سے اجازت طلب کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب منتقلی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

سید ذیشان رضا کے مطابق مقدمات میں بروقت گرفتاری نہ کرنے پر متعلقہ تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نئی پالیسی ! سولر سسٹم لگوانے والوں پر کڑی شرط عائد، صارفین پریشان