اسرائیل کا ساتھ دینے والوں سے حساب لینگے: ایران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے عظیم عوام سے دشمنی ایک احمقانہ جوا ہے۔
ایرانی عوام سے دشمنی کے لیے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے جو انکشاف کیا ایرانی سکیورٹی ادارے بہت پہلے قیادت کو بتا چکے تھے۔
مزید پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ: ایرانی ٹیم کے اعزاز میں تقریب