فٹبال ورلڈ کپ: ایرانی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

May 14, 2026 | 09:18:AM
فٹبال ورلڈ کپ: ایرانی ٹیم کے اعزاز میں تقریب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کے لئے ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

انقلاب سکوائر میں بڑی تعداد میں عوام جمع ہوئے جہاں شائقین نے پرچم لہراتے ہوئے تھے اور نعرے لگاتے ہوئے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کھلاڑی سرخ اور سیاہ ٹریک سوٹس میں سٹیج پر نمودار ہوئے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی عوام، ملک کے محافظوں، رہبر اور وطن کی نمائندگی کریں گے۔

کچھ شائقین نے ایسے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن میں جنگ کے دوران جاں بحق ہونے والے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:سمرین کور کون ہیں؟ بھارتی فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ تصاویر وائرل