اے این پی کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کا اعلان 

May 14, 2023 | 20:38:PM
اے این پی کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کا اعلان 
کیپشن: ایمل ولی خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کااعلان کردیا۔
صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین احتجاج میں شرکت کریں گے، احتجاج کے حوالہ سے پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،ہمارا موقف یہ تھا کہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائیگی تو فیصلہ کیا جائیگا ۔
ایمل ولی خان نے کہاکہ پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اے این پی قائدین شرکت کریں گے،اس احتجاج کے بعد اے این پی بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، ان کاکہناتھا کہ اگر چیف جسٹس کا رویہ نہیں بدلا تو عوامی نیشنل پارٹی جلد سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی کال دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی گرفتار