محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی نے اہم اعزاز حاصل کر لیا

May 14, 2023 | 19:14:PM
محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی نے اہم اعزاز حاصل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کرنے والے  کوہ پیما  محمد علی سدپارہ کے بیٹے نے بھی باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کا نام روشن کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  کوہ پیمائی کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے بیٹے نے ساجد علی سد پارہ نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے،نوجوان کوہ پیماساجد سدپارہ  نے 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی ہے، ساجد سدپارہ نے ماؤنٹ ایورسٹ بغیر آکسیجن سلنڈر اور بغیر شرپا کی مدد کے چوٹی سر کی ہے ۔