پی ٹی آئی کے سینئر رہنما لاہور سے گرفتار

May 14, 2023 | 14:02:PM
پی ٹی آئی کا سینئر رہنما لاہور سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم)سینئر رہنما تحریک انصاف میاں محمود الرشید گرفتار،محمود الرشید کو کئی چھاپوں کے بعد آج دوپہر گرفتار کرلیا گیا۔


پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر کو بھی  گرفتار کرلیا گیا،فیصل مہر کو سبزہ زار سے صبح 4بجے گرفتار کیا گیا،اہلخانہ کے مطابق پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی موبائل و دیگر سامان بھی لے گئے،مختلف تھانوں کے چکر لگا چکے ہیں پتہ نہیں کہا ں رکھا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما حافظ ذیشان رشید کے گھر پر بھی پولیس کا چھاپہ،پولیس نے حافظ ذیشان کے بیمار بھائی عبدالمنان کو گرفتار کر لیا،ذیشان رشید کا کہنا ہے کہ بھائی علیل ہے ، پولیس نے دوران حراست تشدد کیا۔