انگلش باکسنگ رِنگ میں یو ٹیوب فائٹر کی جیت متنازعہ قرار

May 14, 2023 | 13:48:PM
انگلش باکسنگ رِنگ میں یو ٹیوب فائٹر کی جیت متنازعہ قرار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، اسپورٹس ڈیسک) ایکشن ری پلے میں دیکھنے سے ثابت ہوا کہ کے ایس آئی  نے حریف کو فاؤل کھیلتے ہوئے کہنی ماری، ہار جیت کا حتمی فیصلہ نظرثانی کے بعد جاری کیا جائے گا۔

ویمبلے ارینا کے باکسنگ رِنگ میں یو ٹیوب اسٹار کے ایس آئی اور جیو فورنیئر کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے میں کے ایس آئی نے پھرتی دکھائی اور میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کرتے ہوئے برتری کی دھاک بٹھائی۔ حریف کو نیچے گرا دینے میں کامیاب ہونے پر میچ ریفری نے یوٹیوبر کی کامیابی کو ناک آؤٹ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے: گرانٹ بریڈ برن قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

ایکشن ری پلے میں دیکھنے سے پتا چلا کہ کے ایس آئی نے بڑی چالاقی سے حریف کو کہنی ماری اور اس فاؤل پر رزلٹ روک دیا گیا جس پر فیصلہ ہوا کہ دوبارہ فوٹیج دیکھ کر ہار اور جیت کا حتمی اعلان کیا جائیگا۔