گرانٹ بریڈ برن قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

May 13, 2023 | 12:24:PM
گرانٹ بریڈ برن قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
کیپشن: گرانٹ بریڈبرن کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسی باصلاحیت اور مہارت کی حامل ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے اعزاز ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے گرانٹ بریڈ برن کو 2 سال کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کنسلٹنٹ کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ انکی کوچنگ میں پاکستان نے 1-4 سے سیریز اپنے نام کی تھی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر رہی تھی۔

گرانٹ بریڈ برن اس سے قبل 2018ء سے 2020ء تک پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے علاوہ قومی کرکٹ اکیڈمی میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن اسکاٹ لینڈ کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

اس موقع پر گرانٹ بریڈبرن کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسی باصلاحیت اور مہارت کی حامل ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے اعزاز ہے، ہم اپنی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔ وہ اور مکی آرتھر بہت زیادہ پُرجوش ہیں کہ اپنے کھلاڑیوں کی مدد کریں۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہیں بریڈ برن کو ہیڈ کوچ مقرر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے، وہ انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیاء کپ کھیلے گی جس میں ٹیم کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملے گا اور میگا ایونٹ کی تیاری میں مدد ملے گی۔