اظہر محمود کی پاکستانی ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری بہترین فیصلہ ہے: مارک باچر

Apr 13, 2024 | 23:39:PM
اظہر محمود کی پاکستانی ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری بہترین فیصلہ ہے: مارک باچر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق جنوبی افریقن وکٹ کیپر لیجنڈری بلے باز مارک باچر نے اظہر محمود کی بطور ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم تقرری کو بہترین فیصلہ قرار دےتے ہوئے کہاہے کہ کرکٹرز ان کی صلاحیتوں اور تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں سابق جنوبی افریقی کرکٹر مارک باچر نے کہا کہ اظہر ڈھلتی عمر میں بھی سپر فٹ اور پوری رفتار سے بولنگ کرتے ہیں،میں نے انہیں بیٹرز اور وکٹ کیپرز کو طویل پریکٹس سیشنز کرواتے ہوئے دیکھا ہے، وہ سیم اور سوئنگ بولنگ کا بڑا علم رکھتے ہیں، کوئی بھی ٹیم ان کو اپنے ڈریسنگ روم میں دیکھنا چاہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میچ کیوں ہارے؟ جوشیلے فین کا فٹبالر پر حملہ، ویڈیو وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ سرے کانٹی کو ان کی کمی محسوس ہوگی، پاکستان نے اظہرمحمود کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا اچھا فیصلہ کیا ہے، کرکٹرز ان کی صلاحیتوں اور تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔