جہلم:برطانیہ سے آئے دُولہے نےاپنی شادی پر ہیلی کاپٹر سے ڈالر برسادیئے

May 14, 2023 | 00:42:AM
جہلم:برطانیہ سے آئے دُولہے نےاپنی شادی پر ہیلی کاپٹر سے ڈالر برسادیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جہلم کے علاقے سوہاوہ میں برطانیہ سے آیا دلہا ہیلی کاپٹر پر دلہن لینے شادی ہال پہنچ گیا، جہاں ہیلی کاپٹر سے ڈالر کی برسات کردی۔

تفصیلات کے مطابق  جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی تاریخ میں ہوئی مہنگی ترین شادی جہاں دولہے نے دل کھول کر اپنی دولت لٹا دی، دولہے کے عزیزو اقارب نے ہیلی کاپٹرسے امریکی ڈالر برسا دیئے۔

برطانوی پائلٹ دولہا نے شادی میں اپنی دولہن کو ہیلی کاپٹر پر لینے آیا اور باراتیوں کے لیے 50 سے زائد لگژری گاڑیوں کا بندوبست کیا۔

دولہا کو30 لاکھ مالیت کے ساتھ ساتھ ڈالرز اور پاؤنڈز کے ہار پہنائے گئے اور دولہے کے عزیزو اقارب اور دوستوں نے ہیلی کاپٹر سے امریکی ڈالر برسائے۔

معروف روحانی اور کاروباری شخصیت سید عنصر شاہ گیلانی کے بیٹے وقاص کی شادی سوہاوہ کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی تصور کی جارہی ہے۔

دولہے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پورے شہر کا چکر لگوایا گیا میرج ہال پہننے پر بھی بارش کی طرح ڈالر برساۓ گئے۔

بارات کا نظارہ دیکھنے اور ڈالروں کو سمیٹنے عوام کی بڑی تعداد جی ٹی روڈ پر امڈ آئی، گھڑ ڈانس کا مظاہرہ ہوا، مہمانوں کی تواضح مختلف اقسام کے کھانوں سے کی گئی۔