گائوں کی بجلی کیوں بند ہوتی تھی؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

May 14, 2022 | 13:32:PM
گائوں کی بجلی کیوں بند ہوتی تھی، فائل فوٹو
کیپشن: گائوں کی بجلی کیوں بند ہوتی تھی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)گرل فرینڈسے ملنے کیلئے عاشق نے دلچسپ طریقہ ڈھونڈ نکالا جبکہ گائوں والوں نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں کو پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے متعدد بار پورے گاؤں کی بجلی منقطع کرنے والا عاشق گرل فرینڈ سمیت دھر لیا گیا۔بھارتی چینل کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع پورنیہ کے گاؤں گنیش پور کی بجلی اکثر بند ہوجاتی تھی جس پر مقامی لوگ پریشان تھے کیونکہ پورا گاؤں اندھیرے میں ڈوب جاتا۔ اِس دوران ایک خاص بات یہ نوٹ کی گئی کہ ہر شام ایک مخصوص وقت پر دو تین گھنٹے کے لیے بجلی بند ہو جاتی تھی جبکہ قریبی علاقے کی بجلی معمول کے مطابق بحال رہتی۔

 گاؤں والوں کو اِس معاملے میں الیکٹریشن کے ملوث ہونے کا شک ہوا جس پر اُنہوں نے منصوبہ بنایا کہ بجلی جاتے ہی باہر نکل کر دیکھا جائے اور اگر کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو اسے پکڑ لیا جائے۔اگلی شام معمول کے مطابق بجلی گئی تو گاؤں کے کچھ لوگ باہر نکلے جنہوں نے ایک شخص کو سرکاری اسکول میں داخل ہوتے دیکھا۔ اُنہوں نے اُس کا پیچھا کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسکول میں داخل ہونے والا شخص وہی مشکوک الیکٹریشن تھا اور اس کی گرل فرینڈ بھی وہاں موجود تھی۔

 الیکٹریشن نے بجلی کاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر اپنی گرل فرینڈ سے ملتا تھا۔ صورتحال جان کر لوگوں نے اُنہیں پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے گاؤں کے سرپنچ اور کونسل ارکان کی موجودگی میں دونوں کی شادی کرا دی۔

مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج وکاس کمار آزاد نے معاملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں اس واقعے کا علم ہے مگر کوئی شکایت سامنے نہ آنے پر جوڑے کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:    قتل یا خود کشی؟بھارتی ماڈل و اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد