حکو مت مخالف متنازعہ نظم شیئر کرنے والی چینی کمپنی کو اربوں ڈالر کے نقصان کا انکشاف 

May 14, 2021 | 20:35:PM
 حکو مت مخالف متنازعہ نظم شیئر کرنے والی چینی کمپنی کو اربوں ڈالر کے نقصان کا انکشاف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کسی کو یقین نہیں آئے گا کہ اطلاعات کے تیزرفتار دور میں ایک متنازعہ نظم شیئر کرنے سے اربوں ڈالر کی کمپنی کو خود اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق چین میں غذائی اشیا تقسیم کرنے والی مشہور کمپنی مائی توان کے سی ای او، وینگ چِنگ نے گیارہ سو سال قبل لکھی گئی ایک نظم چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور ایک دن بعد ڈیلیٹ کردی۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی کیونکہ چینی حکومت نے اس نظم کو اپنے خلاف قرار دیا۔

اس کے بعد حکومت نے کمپنی کی بعض بے ضابطگیوں کو نوٹس لیا جو ایک نقصان دہ کریک ڈاون تھا۔ کمپنی کے حصص 5.3 فیصد گرگئے بلکہ اگلے روز یہ شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس طرح کمپنی کو کم سے کم ڈھائی ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ 
وینگ نے چند اشعار پر مبنی کلاسیکی نظم منتخب کی تھی جو چینی بادشاہ چِن شائی ہوانگ کے عہد میں کتابوں کو جلانے پر اس کی خاموشی کے ر د عمل میں ایک گمنام شاعر نے لکھی تھی۔ اس عمل میں وینگ یہ بھول گئے کہ چینی حکومت اس وقت بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری اور من مانی پر سخت موقف اپنائے ہوئے ہے۔ اس سے قبل علی بابا کمپنی پر ضوابط کی خلاف ورزی پر دو ارب 80 کروڑ ڈالر کا جرمانہ بھی ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بٹ کوائن کرنسی قبو ل نہیں کرینگے۔۔ایلون مسک کی ٹویٹ کے بعد قیمت 10 فیصد گر گئی