پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے مزید 25 پروازیں منسوخ

Mar 14, 2026 | 11:51:AM
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے مزید 25 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے آج بھی مزید 25 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور قطر جانے اور آنے والی 14 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
سیالکوٹ ائیر پورٹ سے چار پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے سات پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے باعث مشرقی وسطیٰ کے اکثر ممالک کی فضائی حدود پندرہویں روز بھی بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
واضح  رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو بھی ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کےلئے 72 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔