ایران کی امریکہ سے تعاون کرنے والی تیل کمپنیوں کی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران کے تیل اور توانائی کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے کے سنگین نتائج ہوں گے،ایران کی امریکہ سے تعاون کرنے والی تیل کمپنیوں کی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی دیدی۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایرانی فوج کا یہ بیان صدر ٹرمپ کے جزیرہ خارگ پر حملوں کے بیان پر ردعمل کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق ایران سے برآمد ہونے والے خام تیل کا 90 فیصد جزیرہ خارگ سے گزرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی تیل تنصیبات پر حملے?ٹرمپ نے بڑا اعلان کر دیا
دوسری جانب سوشل میڈیا جاری بیان میں سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک امریکا اور اسرائیل کو اس پر پچھتاوا نہ ہو۔
سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ٹرمپ کو نیتن یاہو نے جنگ میں پھنسایا، نیتن یاہو نے دھوکا دے کر جنگ شروع کروائی اور اب وہ اس کے کنٹرول میں عمل کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بڑا جرم انہوں نے کیا ہے اس کے حوالے سے ایران اب امریکا اور صیہونی حکومت میں کوئی فرق نہیں سمجھتا۔
سپیکر ایرانی پارلیمنٹ کا یہ بیان ایران کی جانب سے امریکی و اسرائیلی مؤقف پر سخت تنقید اور کشیدگی کے اظہار کے طور پر سامنے آیا ہے۔