چیف الیکشن کمشنرکو سفیربنانے کی خبریں، ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان جاری کردیا

Mar 14, 2024 | 23:11:PM
چیف الیکشن کمشنرکو سفیربنانے کی خبریں، ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف الیکشن کمشنرکو سفیربنانے کی خبروں پر ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکو سفیر بنائے جانےکی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سفیر بنائے جانےکی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، اپنے بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانےکی خبریں بے بنیاد ہیں، نہ حکومت نے ایسی کوئی آفر کی نہ چیف الیکشن کمشنرکا ایسا ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر! ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ  چیف الیکشن کمشنر اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد ملک میں ہی رہیں گے، چیف الیکشن کمشنر کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں، ایسی افواہیں پھیلانے اور ان کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے۔