غیر قانونی موبائل سمز اجرا کیس میں مزید ایک اور ملزم گرفتار

Mar 14, 2024 | 12:47:PM
غیر قانونی موبائل سمز اجرا کیس میں مزید ایک اور ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف )موبائل فون سمز کے غیر قانونی اجراء کیس میں اہم پیش رفت مزید  ایک اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا،انسپیکٹر بدر شہزاد نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان  کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم موبائل فونز سمز کی غیر قانونی ایکٹیویشن کرنے میں ملوث تھا،گرفتار ملزم سے موبائل فون اور بی وی ایس ڈیوائس برآمد کر لی گئی۔
واضح رہے کہ مذکورہ مقدمے میں گزشتہ ماہ بھی 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا،ملزمان کے خلاف کارروائی پی ٹی اے کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔
اس سے قبل گرفتار کئے گئےملزمان سے 8 موبائل فونز ،لیپ ٹاپ، 5 بی وی ایس ڈیوائسز ، 770 سیلیکون کے انگوٹھوں کے نشانات ،285 تھم پرنٹ برآمد کئے گئے تھے.
گزشتہ ماہ گرفتار کئے گئے ملزمان سے 11 ہزار ڈیجیٹل تھم پرنٹس اور 3ہزار246 غیر قانونی ایکٹو موبائل فونز سمز بھی برآمد کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی روانہ
ملزمان مبینہ سلیکون انگھوٹھوں کے ذریعے مائیکرو فنانس بینکنگ اکاونٹس ایکٹیو کر کے فراڈ کے لیےاستمال کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔