شکارپور ؛زمین کا تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Mar 14, 2024 | 09:43:AM
شکارپور ؛زمین کا تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ) صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کے نواحی گاؤں ڈکھن  میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق  جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس  کے مطابق  یہ واقع تھانہ ڈکھن کی حدود گاؤں فتح محمد شر میں شر برادری کے دو گروپوں میں ہوا، جہاں زمینی تنازعے پر شر قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،قبائلی تکرار سے ایک شخص قتل ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق  2 گھنٹے سے جدید ہتھیاروں کی فائرنگ  کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے خوف ہراس پھیل گیا جبکہ مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ہے،

ریسکیو  حکام  کے مطابق جاں بحق  ہونے والے کی پہچان بلاول شر کے نام سے ہوئی  اور زخمی میں میر حسن شر شامل ہیں جبکہ نعش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور؛ ایک اور شہری کوشوٹرز نے گولیاں مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا