بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

Mar 14, 2023 | 16:32:PM
بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ایف آئی اے میں فرح گوگی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ،ایف آئی اے کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں فراح گوگی کو اشتھاری قرار دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔عدالت نے فرح گوگی کے اشتھار جاری کر کے کہ اسے 30 دن کے اندر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کر لیے۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کی گرفتاری،پولیس نے رہائش گاہ کا کنٹرول سنبھال لیا

فرح گوگی نے کرپشن ، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں  روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔فرح گوگی نے سرکاری افسران پر  دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات غیر قانونی  طور پر ایوارڈ کروانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے ۔تحقیقات  کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بنک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف  ہوا ہے۔

 ایف آئی اے  نے  انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔