لیگی ایم این اے کے متنازعہ بیان پر پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی

Mar 14, 2021 | 18:45:PM
لیگی ایم این اے کے متنازعہ بیان پر پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شیخوپورہ سے لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کے متنازع بیان پر تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت سینٹر اعجاز چوہدری اور صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کی۔

تفصیلات کے مطابق احتجاجی ریلی کمپنی باغ سے شروع ہوکر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شیخوپورہ ریلی میں تحریک انصاف کے کارکنان اور تاجروں کی شرکت ، میاں جاوید لطیف کے خلاف نعرے بازی ۔مظاہرین نے پریس کلب کے باہر لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کا پتلا بھی نذر آتش کیا ۔
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان نا کھپے کوئی غدار ہی یہ بات کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔مریم نواز کا باپ بھاگ گیا وہ یہاں اداروں کے خلاف بول رہی ہیں۔ شیخوپورہ سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی نے بدزبانی اور بدکلامی کی۔ 
اعجاز چوہدری نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نے اپنی زبان سے وہ الفاظ ادا کئے جو کوئی محب وطن پاکستانی نہیں کر سکتا۔ پاکستان سے بڑا نہ کوئی فرد ہے اور نہ ہی کوئی بڑا لیڈر ہے۔عمران خان نے سینیٹ کے انتخابات میں ان کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ آپ لوگ استعفی کیوں نہیں دیتے آپ استعفی دو گے ہم بائی الیکشن کروائیں گے۔