مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو ہلاک ،2فرار , لواحقین کا احتجاج

Mar 14, 2021 | 14:53:PM
مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو ہلاک ،2فرار , لواحقین کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے صوئےآصل میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔مارے گئے ڈاکوؤں کے دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوئے آصل میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، سی آئی اے پولیس خانو ہارنی پلی پہنچی تو ملزموں نے فائرنگ کردی، پولیس کی  جوابی کارروائی میں2ڈاکوسفیان اور وقاص ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ واقعے کے بعد ملزموں کےلواحقین نے بھرپور احتجاج کیا اور فیروزپور روڈ بلاک کردیا۔ جس پر پولیس نےلاٹھی چارج کرکےمظاہرین کومنتشرکردیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔بعد ازاں پولیس نے لاشیں تحویل میں لےکر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو ریکارڈ یافتہ تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش بھی جاری ہے۔