مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

Mar 14, 2021 | 12:17:PM
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھانے والی بھارتی پولیس کو مذاحمت کا سامنا۔ سری نگر کے  ضلع بارہ مولا میں  نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس پر حملہ ضلع بارہ مولا کے علاقے میں ہوا جہاں اہلکار بس اسٹیشن پر کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔بھارتی اسپیشل پولیس آفیسر کے 2 اہلکار دستی بم حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس پر حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور تمام راستے بند کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بھارتی پولیس کی جانگ سے  حملہ آوروں کی گرفتار ی کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔