نوح دستگیر نے ازبکستان میں جلال الدین تلوار مقابلہ میں گولڈ میڈل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا زاہد اقبال) گوجرانوالہ کے پاور لفٹر کامن ویلتھ چیمپئن نوح دستگیر نے ازبکستان میں ہونے والے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
گوجرانوالہ کے نوح دستگیر بٹ انٹرنیشنل پہلوان محمود سٹرانگ میں مقابلوں میں شریک ہوئے۔ یہ مقابلے ازبکستان کے شہر خیوا میں منعقد ہوئے۔ نوح دستگیر نے جلال الدین تلوار کے مقابلوں میں 14 کلو وزنی تلوار 1 منٹ 49 سکینڈ تک تھام کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ان منفرد طرز کے مقابلوں میں 20 سے زائد ممالک کے اٹھلیٹس نے حصہ لیا۔
