ایران امریکہ ڈیل دو تین گھنٹوں میں ہو سکتی ہے، ٹرمپ کا نیا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ آئندہ چند گھنٹوں میں ہو سکتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں اب بھی یقین ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ آئندہ دو سے تین گھنٹوں کے اندر طے پا سکتا ہے۔
فاکس نیوز کے ساتھ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ ایم او یو دو تین گھنٹوں میں سائن ہو سکتی ہے۔ فاکس نیوز کے نمائندے ٹری ینگسٹ نے تل ابیب سے براہِ راست نشریات کے دوران صدر ٹرمپ کے اس تازہ ترین بیان کی تفصیلات ناظرین تک پہنچائیں۔
یہ بھی پڑھیں: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کے بعد انکاؤنٹر، تین دہشت گرد جہنم واصل، دو پولیس جوان شہید