بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات سے متعلق درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات کے ساتھ درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کریں گے۔
درخواست گزار سہیل آفریدی نے گزشتہ ہفتے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
اسی نوعیت کی ایک اور درخواست، جس میں خیبرپختونخوا کے وزیرِ خزانہ مزمل اسلم نے جیل ملاقات کی اجازت طلب کی ہے، وہ بھی کل کی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :محرم الحرام کا چاند کل صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان