سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی نقالی پرتنقید؛ وحید لالہ کامؤقف آگیا

Jun 14, 2026 | 16:37:PM
  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی نقالی پرتنقید؛ وحید لالہ کامؤقف آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف کامیڈین اور مِمکری آرٹسٹ وحید لالہ نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی نقل اتارنے پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنا مؤقف واضح کر دیا۔
 بشریٰ انصاری نے چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی نقل اتارے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھاکہ ایک فنکار کی جانب سے کی گئی مِمکری پسند نہیں آئی، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا۔
 وحید لالہ نےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ انصاری پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ شخصیت ہیں اور میں ان کی بے حد عزت کرتا ہوں، بطور مِمکری آرٹسٹ میں ماضی میں بھی متعدد مرد و خواتین شخصیات کے کردار نبھا چکا ہوں اور مقصد صرف تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسد دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشراور ذیابیطس کی طرف لے جا سکتاہے:افتخارٹھاکر
انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہوا کہ بشریٰ انصاری نے اپنی گفتگو میں مجھے ٹرانس جینڈر قرار دیا، اگر کوئی شخص ٹرانس جینڈر بھی ہو تو اس میں کوئی برائی نہیں کیونکہ وہ بھی معاشرے کا حصہ اور انسان ہیں۔
وحید لالہ نے کہاکہ  فن اور اداکاری میں کردار کی نوعیت یا جنس کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے اور ان کی مِمکری کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں بلکہ فن کا اظہار تھا۔