سیاست کیلئے ملک کیخلاف کوئی سازش گوارہ نہیں کریں گے:عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے بہترین دیا ، بجٹ پر پوری دنیا معترف ہے،سیاست کیلئے ملک کیخلاف کوئی سازش گوارہ نہیں کریں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ کے روز اپوزیشن نے احتجاج کیا اور کاپیاں پھاڑیں تاہم موجودہ بجٹ کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا ہے اور 50 ہزار روپے تک کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں جبکہ 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک آمدن پر صرف ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ کے فوراً بعد مہنگائی کا طوفان، روٹی سے پھل تک سب مہنگا
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت کی دعوت دی ہے اور حکومت ماضی میں بھی مذاکرات کے لیے تیار رہی ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں بعض عناصر نے ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جبکہ موجودہ حکومت نے معیشت کو استحکام دینے کے لیے اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر نے ریکارڈ سطح حاصل کی ہے اور سفارشی کلچر کے خاتمے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری میں مختلف اداروں کا کردار بھی اہم رہا ہے۔
حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے۔