بلال سعید کی سونیا حسین کے ساتھ اسٹیج پر ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکار و موسیقار بلال سعید کی حالیہ کنسرٹ کے دوران اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ اسٹیج پرویڈیووائرل ہوگئی۔
لاہور میں ہونے والے ایک میوزک ایونٹ کے دوران بلال سعید نے وائرل کراچی میم کا حوالہ دیتے ہوئے سونیا حسین سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ کراچی سے یہاں آئی ہیں، ان سے پوچھیں لاہور اور لاہور والوں کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے؟
ویڈیو میں بلال سعید کو سونیا حسین کے کندھوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ، کچھ صارفین نے بلال سعید کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ مختصر ویڈیو کلپ کی بنیاد پر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں،بعض صارفین کا کہنا ہے کہ گلوکار کا یہ انداز نامناسب تھا ، جبکہ دیگر افراد کے مطابق سونیا حسین پورے وقت مسکراتی اور محفل سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دیں۔
یہ بھی پڑھیں:سنیتا آہوجا کی کروڑوں کی جائیداد کا وارث کون؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا
اس موقع پر سونیا حسین نے لاہور کے عوام کی توانائی اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔