بچوں کے بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ ہونا عام بات ہے: سنیتا مارشل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے بچوں کے بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ ہونے کو عام بات قرار دے دیا۔
سنیتا مارشل نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ بچوں کی دوستیوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مرد تھوڑے غصے والے ہیں اور بیوی کی بات تھوڑی کم سنتے ہیں، میرے بچے ابھی چھوٹے ہیں ان کے ابھی گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ نہیں ہیں، اگر ہے بھی تو مجھے اس بارے میں نہیں پتا۔
یہ بھی پڑھیں:ہمایوں سعید فلم"لو گرو"کی کامیابی پرخوش،سینما ٹکٹ سستے کرنے کاعندیہ
سنیتامارشل کا کہنا تھا کہ میں کبھی کبھی اپنے شوہر اداکار حسن احمد کے کانوں میں یہ بات ڈالتی ہوں کہ اس عمر میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ ہونا نارمل ہے,میں ان گھروں کی بات کررہی ہوں جہاں مرد بات نہیں سنتے تو ان کی بیوی کو چاہیے وہ آہستہ آہستہ اور محبت سے اپنے شوہر کو یہ بات سمجھاتی رہیں تاکہ اچانک سے اگر بچوں کی کوئی بات پتا چلے تو انہیں صدمہ نہ لگے۔