موبائل فون کی بیٹری 100 فیصد تک چارجنگ؟نقصانات جان لیں

Jun 14, 2025 | 10:11:AM
موبائل فون کی بیٹری 100 فیصد تک چارجنگ؟نقصانات جان لیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روزانہ موبائل فون کی بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرنے کے بارے میں ماہرین کی رائے سامنے آ گئی۔

 پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے الیکٹرو کیمیکل انجن سنٹر کے ڈائریکٹر چاؤ یانگ وانگ کا کہنا ہے کہ اگر آپ بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرتے ہیں تو وہ تیزی سے خراب ہو جاتی ہے،اس سے بیٹری کی زندگی آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے۔

نیو جرسی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر دیباکر دتا کا کہنا ہے کہ موبائل فون کو مکمل چارج پر رکھنے سے بیٹری ہائی وولٹیج پر رہتی ہے جو کہ نقصان دہ ہے۔

دیباکر دتا نے خبردار کیا ہے کہ اس کو باقاعدگی سے 0 فیصد تک نہ لے جائیں بلکہ 20 فیصد ہونے پر ہی اس کو چارج پر لگا دیں۔

چاؤ یانگ وانگ نے بتایا کہ 90 فیصد کے مقابلے میں مسلسل 100 فیصد چارج کرنے سے بیٹری کی زندگی 10 سے 15 فیصد کم ہو جاتی ہے اگرچہ 100 فیصد تک چارج کرنا ٹھیک نہیں لیکن یہ مکمل طور پر گریز کرنے کی چیز بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فضائی حدود بند 

چاؤ یانگ وانگ مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ کو سفر کے دوران یا کسی اور وجہ سے اضافی بیٹری کی ضرورت ہے تو اسے 100 فیصد چارج کرنا ٹھیک ہے لیکن روزانہ اس طرح کرنا درست نہیں، روزمرہ کے استعمال کے لئے اسے 85 سے 90 فیصد تک چارج کریں۔

چاؤ یانگ وانگ کے مطابق زیادہ درجہ حرارت میں بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے جبکہ فاسٹ چارجنگ حرارت پیدا کرتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بیٹری کی زندگی کم کرتی ہے۔