ایران، عراق اور شام نے اپنی فضائی حدود بند کردی

Jun 13, 2025 | 10:08:AM
ایران، عراق اور شام نے اپنی فضائی حدود بند کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق اور شام نے ملک بھر میں اپنی فضائی حدود بند کردی ۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کردی گئیں ہیں۔

دوسری جانب فلائٹ ریڈار سے ایران، عراق اور شام کی فضائی حدود بند ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ پروازوں کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا ۔

 رات گئے اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر فضائی حملہ کیا، اسرائیل نے ایران میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔