اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، ایران کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے: پاکستان

Jun 14, 2025 | 09:01:AM
اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، ایران کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے: پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں ایران پر حملے پر ہونے والے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل جارحیت ناقابل قبول ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتاہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے اور اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ،4 افرادہلاک،63 زخمی، کئی عمارتیں تباہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں اور اسرائیل کی جانب سے خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں معمول بنتی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیل نے امن مذاکرات کے درمیان ایران پر حملہ کیا،عالمی برادری کواسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے۔