تیل منتقلی کا عمل مکمل ،روس سے ایک اور اچھی خبر آ گئی

Jun 14, 2023 | 21:42:PM
تیل منتقلی کا عمل مکمل ،روس سے ایک اور اچھی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ملک بھر میں سستے تیل کی فراہمی کیلئے روس سے آنے والے پہلے کارگو جہاز سے  تیل کی منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق روسی تیل لانے والے  جہاز پیور پوائنٹ سے تیل کی منتقلی کا عمل مکمل ہو چکا جبکہ روس سے دوسرا تیل بردار جہاز آئندہ ہفتے کراچی کی بندر گاہ پہنچے گا،   اس سے پہلے جہاز اتوار کے روز پاکستان پہنچا تھا، جس سے تیل منتقلی کا عمل آج 8 بج کر 24 منٹ پر مکمل ہوا . 

یہ بھی پڑھیں:ڈار کی کاریگری کام کر گئی ، ڈالر مزید سستا

خام تیل کی منتقلی کی رفتار پی آر ایل کی درخواست پر 5 Bar سے کم کر کے 2 Bar کی گئی تھی، رفتار کم کرنے کے عمل کی وجہ سے منتقلی کا عمل تاخیر سے مکمل ہوا ۔