"کچھ خواتین مرد کا پیسہ گھر اور شہرت دیکھ کر محبت اور شادی کر لیتی ہیں "، شہروز سبزواری

Jun 14, 2023 | 19:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کا کہنا  ہے کہ کچھ خواتین مرد کا پیسہ، گھر اور شہرت دیکھ کر محبت اور پھر شادی کرلیتی ہیں ،جبکہ مرد ایسا نہیں کرتے۔"

 تفصیلات کے مطابق شہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے زندگی کے مختلف موضوعات کے بارے میں بات کی۔شو کے دوران میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ"کسی سے محبت کریں پھر اس کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کریں یا کسی کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کریں اور پھر محبت کریں؟"اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’"آدمی پہلے محبت کرتا ہے اور پھر ایڈجسٹمنٹ کرتا ہے مگر عورت کے خیالات اس سے مختلف ہیں"۔

 انہوں نے کہا کہ "ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو سمجھایا جاتا ہے کہ مرد کے پاس پیسے، گاڑی اور گھر ہے تو اس سے محبت بھی ہوجائے گی، شادی کر لو۔"

انہوں نے کہا کہ"مرد ایسے نہیں کرتے، مرد پہلے قربانیاں دیتے ہیں،پھر محبت کرتے ہیں،مرد صرف خواتین کو خوبصورتی، تعلیم اور رنگت دیکھ کر ان کی عزت یا ان سےمحبت نہیں کررہے ہوتے بلکہ وہ کچھ اور چیزوں کی وجہ سے ان سے محبت کرتے ہیں۔"