سستا پیٹرول ملنے کی امید دم توڑنے لگی

Jun 14, 2023 | 17:28:PM
Cheap, Petrol, Meet, Hope, Breathe, Lagi, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) روس سے سستا تیل آنے کے بعد شہریوں کو پیٹرول کی قیمت میں کمی کی اُمید  بنی لیکن اب لگ رہا ہے کہ شہریوں کی یہ امید جلد ٹوٹنے والی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکس وصولی کے ہدف کو ناکافی اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کین ڈول علیزے شاہ کی خوبصورتی  کے دیوانے 

وزارت خزانہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر سے بڑھاکر 60 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔