پاکستان نے نیشنل بینک کے خلاف امریکی عدالت میں دائر مقدمہ جیت لیا

Jun 14, 2022 | 22:14:PM
نیشنل بینک، امریکی عدالت، مقدمہ، جیت
کیپشن: نیشنل بینک نے امریکی عدالت میں مقدمہ جیت لیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان نے امریکی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے مالی مدد کی فراہمی کے الزامات پر دائر مقدمہ جیت لیا۔ ذرائع اٹارنی جنرل آفس کے مطابق پاکستان نے مقدمہ فیڈرل کورٹ نیویارک میں جیتا ہے۔

ذرائع اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ چند سال قبل افغانستان میں امریکی فوجی بیس پر حملے میں 9 سے زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے، اس سلسلے میں نیویارک کی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان پر دہشت گردی کے لیے مالی مدد کی فراہمی کے الزامات میں مقدمہ دائرکیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ ہارنےکی صورت میں پاکستان کو اربوں ڈالرکا جرمانہ ادا کرنا پڑتا اور نیشنل بینک دیوالیہ بھی ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا بیرونی سازش کا بیانیہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مسترد کردیا

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ مقدمہ ہارنےکی صورت میں پاکستان کو فیٹف کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا۔

ذرائع اٹارنی جنرل آفس نے بتایا ہےکہ نیشنل بینک کا یہ مقدمہ اٹارنی جنرل آفس کے انٹرنیشنل ڈس پیوٹس یونٹ نے لڑا، مقدمے میں قانونی ٹیم کی قیادت احمد عرفان نےکی، اسی قانونی ٹیم  نے کارکے، ریکوڈک اور  پی آئی اے کے اثاثے منجمندکرنےکے مقدمات بھی لڑے، قانونی ٹیم کو نیشنل بینک آف پاکستان کے صدرکی معاونت بھی حاصل رہی۔