آئی ایم ایف کی شرائط: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟

Jun 14, 2022 | 12:58:PM
آئی ایم ایف،پیٹرولیم مصنوعات،پیٹرولیم ڈویژن،وفاقی کابینہ
کیپشن: یکم جون سے لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر سسبڈی 8 روپے8 پیسے دی جا رہی ہے/سورس گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ کی سمری آج پیٹرولیم ڈویژن بھیجے گی۔

 ذرائع کے مطابق سمری کا جائزہ لینے کے بعد 16 جون سے نئی قیمتوں کا تعین ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جون سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر23 روپے 3 پیسے فی لیٹر سسبڈی دی جا رہی ہے، حکومت پہلے ہی پیٹرول پر فی لیٹر سسبڈی 9 روپے 32 پیسے بردداشت کر رہی ہے، یکم جون سے لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر سسبڈی 8 روپے8 پیسے دی جا رہی ہے۔

 یکم جون کو مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم ہوگئی تھی، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات پر سسبڈی مکمل ختم کرنے کا مطالبہ ہے۔ حکومت نے ابھی تک سسبڈی کم کی مکمل ختم نہیں کی گئی۔