دولہا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔۔تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ لڑکی والوں نے درگت بنا ڈا لی

Jun 14, 2021 | 21:00:PM
 دولہا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔۔تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ لڑکی والوں نے درگت بنا ڈا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش میں نکاح خواں نے غلط عربی تلفظ پر ہندو دولہا کی مسلمان لڑکی سے شادی کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سدھارتھ نگر کے ایک نوجوان کی دو سال قبل مسلمان لڑکی سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ لڑکی کو اس بات کا پتہ تھا کہ لڑکا ہندو ہے لیکن اس نے اپنے گھر والوں سے یہ بات چھپائی۔ ادھر لڑکے نے بھی خود کو مسلمان ظاہر کیا اور بارات لے کر پہنچ گیا۔
جب نکاح ہونے لگا تو دولہا عربی کلمات سے بالکل ناواقف تھا جس پر نکاح خواں کو شک ہوا۔ نکاح خواں کے کہنے پر دولہا کی تلاشی لی گئی تو اس کے شناختی کارڈ سے انکشاف ہوا کہ وہ ہندو ہے۔ اس کے بعد دلہن کے گھر والوں نے دولہا اور باراتیوں کی خوب درگت بنانے کے بعد انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:منال خان کی منگنی کے بعدپارٹی میں اخلا قیات کی دھجیاں بکھر گئیں۔۔ ویڈیو وائرل