منال خان کی منگنی کے بعدپارٹی میں اخلا قیات کی دھجیاں بکھر گئیں۔۔ ویڈیو وائرل 

Jun 14, 2021 | 19:16:PM
منال خان کی منگنی کے بعدپارٹی میں اخلا قیات کی دھجیاں بکھر گئیں۔۔ ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی کے بعد ہونے والی پارٹی میں مشرب مغرب بھی پیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار احسن محسن اکرام مشروبِ کی بوتل ہالی وو فلموں کے انداز میں کھول رہے ہیں۔ بوتل سے نکلنے والا فوارہ مہمانوں کی جانب برسانے کے بعد اداکار نے بوتل کو منہ لگالیا۔منگنی کے بعد ہونے والی پارٹی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یا د رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شوبز ستاروں سمیت جوڑی کے عزیز و اقارب نے شرکت کی اور نئے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر منال خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے منگیتر احسن محسن نے آف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تصویریں اور ویڈیوز ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر میں احسن محسن نے منال کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کے لئے خو شخبری۔۔سونا اتنا سستا کہ یقین کرنا مشکل