ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو  پچھاڑ دیا، محمد رضوان کے شاندار  82 رنز

Jun 14, 2021 | 09:07:AM
ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو  پچھاڑ دیا، محمد رضوان کے شاندار  82 رنز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل  کے 21ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔


تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کے سٹیڈیم میں ملتانز سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے۔  ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود نے شاندار کھیل پیش کیا اور بڑی آسانی سے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 16 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ سلطانز کے کپتان محمد رضوان ناقابل شکست رہے جنہوں نے 56 گیندوں پر 82 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔دوسرے بلے باز صہیب مقصود نے 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔پشاور زلمی کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عرفان اور محمد عمران نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا نے مزید 34افراد کی جان لے لی،1019نئے مریض