محکمہ موسمیات کی حیدرآباد میں’’ کلائوڈ برسٹ ‘‘کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز )محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں بادل پھٹنے کے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں سیلابی صورتحال کی وجہ معمول سے زیادہ بارش تھی، لطیف آباد کے علاقے میں 56ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
حیدرا ٓباد میں کچھ دیر کی بارش نے شہر کو پانی پانی کر دیا ہے اور سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر کی اہم و مصروف شاہراہیں اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔
قاسم آباد ، سٹیزن کالونی ، گلستان سجاد روڈ ، ہالاناکہ ، پٹھان کالونی میں 2-2فٹ پانی جمع ہوا جبکہ ٹھنڈی سڑک ، شہباز بلڈنگ ، لطیف آباد یونٹ دو اور لطیف آباد گیارہ کے علاقے دریائے سندھ کا منظر پیش کرنے لگے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لطیف آباد میں 56ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ حیدرآباد سٹی میں 53ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے ایران کی حمایت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی:محسن نقوی