کراچی چیمبر کے بعد ٹرانسپورٹرز کا بھی ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک کی تمام ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک شیر خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ برادری تاجروں کے ساتھ ہے، 19 جولائی کو ملک میں کہیں بھی کوئی سپلائی یا کوئی گاڑی نہیں چلے گی۔ اگر تاجر ہڑتال طویل کرنا کا کہیں تو بھی ہم تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز 19 جولائی کو کراچی چیمبر آف کامرس کی ہڑتال میں شریک ہوں گے، جب تک کراچی چیمبر کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے پہیہ جام ہڑتال ہوگی اور ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
کراچی چیمبر آف کامرس میں ملک بھر کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے صدور نے چیمبر کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، فنانس بل میں سیلز ایکٹ کی شقوں 37 اے اور بی کے خلاف ہڑتال سے متعلق ٹرانسپورٹرز نے کراچی چیمبر کی حمایت کی۔