کراچی میں بجلی اور گیس کے مسائل حل نہ ہو سکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کی آزمائشیں کسی طوربھی کم نہیں ہوسکی ہیں،بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد کراچی میں لانڈھی،جہانگیرآباد،اورنگی ،کورنگی سمیت مختلف علاقے گیس مسائل سے متاثر ہوگئے۔
شہریوں کے مطابق رات سے صبح تک 8گھنٹوں کی گیس کی فراہمی معطل ہوتی ہے دن میں بھی گیس مسائل درپیش رہتے ہیں۔
شہرمیں اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،ملیر،اولڈسٹی ایریاء،لیاری،قائدآباد بیشگر علاقے لوڈشیڈنگ میں شامل ہیں۔
دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کراچی کے 30فیصد بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے ۔
کراچی کے 70فیصد علاقوں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے ۔
مزید پڑھیں:کراچی : قیوم آباد میں بس الٹ گئی، متعدد افراد زخمی