مخصوص نشستوں کی تقسیم کاکیس، الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ

Jul 14, 2025 | 12:57:PM
مخصوص نشستوں کی تقسیم کاکیس، الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی،جمعیت علمائے اسلام اور  مسلم لیگ (ن) کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ صاحب آپ بیٹھ جائیں، جس پر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ میرے کیس پر کچھ اعتراضات ہیں آپ کےسامنے رکھوں گا،انہوں نے عدالت سے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس صرف خیبرپختونخوا کی حد تک سنا جائے گا ؟

خیال رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

یہ درخواست پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں۔

اس درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کو نہیں سنا گیا، پشاور ہائیکورٹ کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر مِس لیڈ کیا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار کو مخصوص نشستوں کا کیس لڑنے کا حق دیا جائے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا۔